حضرت بلال حبشیؓ کا اسلام اور مصائب
حضرت بلال حبشیؓ مشہور صحابی ہیں جو مسجد
نبوی کے ہمیشہ موِزن۔ شروع میں ایک کافر
کے غلام تھے اسلام لے آئے جسکی وجہ سے طرح طرح کی تکلیفیں دئے جاتے تھے۔ امیتہ بن
خلف جو مسلمانوں کا سخت دشمن تھا۔ ان کو گرمی میں دوپہرکے وقت تپتی ہوئی ریت پر
سیدھا لٹا کر ان کے سینہ پر پتھر رکھ دیتا تھا تاکہ وہ حرکت نہ کر سکیں اور کہتا
تھا کہ یا اس حال میں مر جائیں اور زندگی چائیں تو اسلام سے ہٹ جائیں۔ مگر وہ اس
حالت میں بھی اَحد اَحد کہتے تھے۔ رات کو
زنجیروں میں باندھ کر کوڑے لگائے جاتےاور دن میں ان کو تپتی ریت اور سخت دھوپ میں
لٹایا جاتا اور ان زخموں کو تازہ کیا جاتا۔ مارنے والے مار مار کر تھک جاتے تھے۔
کبھی ابو جہل کی باری آتی تو کبھی امیتہ بن خلف کی اور کبھی کسی اور کی غرض ہر کو
ئی کوئی کثر باقی نہ چھوڑتا تھا۔ چنانچہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے ان کو خرید کر آزاد
فرمایا۔ عرب کے بت پرست اپنے بتوں کو خدا کہتے تھے اور ان سے اپنی حاجتیں منواتے
تھے ان کو زرا بھی گوارا نہ تھا کہ حضرت بلال ؓ صر ف اکی اللہ کی عبادت کریں۔ آپ
اتنی تکلیفیں اٹھا کر بھی صرف ایک اللہ ہی کہتے تھے کیونکہ ان کو اللہ سے لگاو تھا
ان کو اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے سچی محبت تھی عشق تھا ۔ سب کچھ کرنے کے باوجود وہ
لوگ اللہ کے اس عاشق سے اللہ کا نام نہ چھڑا سکے۔ اللہ سے محبت کی وجہ سے ان کو
بہت ستایا جاتا تھا۔ کبھی مکہ کے لڑکوں کے حوالہ کیا جاتے وہ ان کو گلیوں گھسیٹتے کبھی کون سا ظلم کیا جاتا
اور کبھی کونسا۔ مگر آپ ہر بار صرف یہی کہتے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے۔
مرتبہ بلالؓ
اس
محبت کا یہ صلہ ملا کہ نبی پا ک کے دربار میں موزن بنے اور سفر وحضر میں ہمیشہ اذان
کی خدمت ان کے سپرد ہوئی۔ جب حضورﷺ معراج پہ تشریف لے گے تو جنت میں کسی کے پیروں
کی آواز آری تھی آپ نے پوچھا یہ کیسی آواز ہے۔ تو بتلایا گیا کہ حضرت بلال ؓ مدینہ
میں مسجد نبوی میں اذان فجر دینے کے لیے تشریف لے جارہے ہیں۔ ایک دفعہ کسی نے حضرت
بلال ؓ کی اذان پر اعتراض کیا تو مالک کائنات نے صبح کا
آغاز ہی نہ کیا۔ حضور ﷺ کے وصال کے بعد مدینہ میں رہنا مشکل ہو گیا تھا اس لیے آپ
جہاد کی نیت سے یہاں سے چلے گے اور عرصہ تک نہ لوٹے ایک دفعہ حضور ﷺ خواب میں
تشریف لائے اور فرمایا کہ بلالؓ یہ کیا ظلم ہے ہمارے پاس کبھی نہیں آتےتو آنکھ کھل
جانے پر مدینہ طیبہ حاضر ہوئے۔ حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ نے اذان کی فرمائش کی ۔
لاڈلوں کی درخواست کو ٹال نہ سکے اور اذان دینی شروع کی تو مدینہ میں حضورﷺ کے
زمانے کی اذان کانوں میں پڑتے ہی کہرام مچ گیا۔ عورتیں روتی ہوئی گھروں سے نکل پڑی
۔
وفات
آپ
نے چند روز مدینہ میں قیام کیا ۔ آپ 20 ہجری میں دمشق میں اپنے خالق حقیقی سے
جاملے۔