عمر بن عبد العزیز 717 سے 719
تعارف
عمر بن عبد العزیزمروان کے پوتے اور سلیمان بن عبدالمک
کے چچازاد بھائی تھے۔ آپ کی والدہ حضرت عمرفاروقؓ کی پوتی تھیں آپ 61 ہجری میں
پیدا ہوئے۔آپ کے والد عبدالعزیز بن مروان مصر کے گورنر تھے جو 21 سال اس عہدے پہ
فائز رہے۔ اس لیے آپ کی پرورش بڑی ناز و عیش میں ہوئی۔ آپ نے بچپن میں ہی قران
شریف حفظ کر لیا تھا۔ آپ کی عمر کا ابتدائی حصہ مدینہ میں گزرا اس لیے آپ نے مدینہ
منورہ کے اہل علم حضرات سے خوب استفادہ حاصل کیا۔ آپ کو حضرت اُنس بن مالک، سائب
بن یزید، یوسف بن عبداللہ بن سلام اور عبید اللہ بن عبداللہ بن عمرؓ جیسے بزرگوں
کے حلقہ درس میں بھی شرکت کرنے کا موقع ملا۔ جب آپ کے والد کا انتقال ہو گیا تو آپ کے چچا
عبدالملک نے آپ کو دمشق میں اپنے پاس بلا لیا اور آپ کا اپنی بیٹی فاطمہ سے نکاح
کر دیا۔ چونکہ آپ شاہی خاندان کے رکن تھے
اس لیے عمر بھر مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے آپ 87 ہجری سے 93 ہجری تک مکہ معظمہ،
مدینہ منورہ اور طائف کی ولایت پر مامور رہے۔ سلیمان کے دور میں آپ اس کے مشیر خاص
رہے۔
بیعت خلافت
سلیمان
بن عبدالملک نے انتقال کرنے سے قبل رجاء
بن حیوۃ سے مشورہ کر کے عمر بن عبدالعزیز
کو اپنا جانشین نامزد کر دیا۔ سلیمان کو
اس بات کا خطرہ تھا کہ آل ِ عبدالملک عمر بن عبدالعزیز کو بخوشی تسلیم نہ کریں گے۔
اس لیے ولیہدی کے وصیت نامے
کو سر بمہر
کرنے کے بعد قبل رجاء بن حیوۃ سے کہا کہ
بنی امیہ کو جمع کرنے کے بعد جس شخص کا نام خط میں درج ہو اس کے نام کی بیعت لے لی
جائے۔ چنانچہ بنی امیہ نے ولی عہد کے نام سے آگاہ ہوئے بغیر ہی بیعت کر لی۔ 99
ہجری میں سلیمان نے انتقال کیا تو رجاء بن
حیوۃ نے کعب بن جابر کے زریعے بنی امیہ کو وابق کی جامع مسجد میں جمع کرایا اور ان
کو مخاطب کر کے کہ کہ تم لوگ بیعت کر ۔ لوگوں نے کہ ہم ایک مرتبہ بیعت کر چکے ہیں۔
دوبارہ کیا ضرورت ہے۔ اس پر رجاء بن حیوۃ نے کہا کہ یہ امیر المومنین کا حکم
ہے۔ کہ دوبارہ بیعت لے لو۔ لوگوں نے
دوبارہ بیعت لے لی تو اس کے بعد رجاء بن حیوۃ نے کہا کہ امیر المومنین کا انتقال
ہو گیا ہے۔ اس کے بعد سر بمہر وصیت نامے کو چاک کر دیا اور سلیمان کا فرمان پڑھ کر
سنایا۔ جب عمر بن عبدالعزیز کا نام آیا تو ہشام بن عبدالملک نے کہا کہ واللہ ہم
کھبی بیعت نہیں کریں گے۔ مگر رجاء بن حیوۃ نے جرت سے کا م لیتے ہوئے کہا کہ خبردار
بیعت کر لو ورنہ گردن اُڑا دوں گا۔ اس پر سب لوگوں نے بیعت کر لی اور رجاء بن حیوۃ
عمر بن عبدالعزیز کو بازو سے پکڑ کر سامنے لے آیا ۔ لوگوں کو بیعت کرتے ہوئے دیکھ
کر ہشام نے بھی بیعت کر لی۔ عمر بن عبدالعزیز بے معنی سمجھتے تھے۔ کیونکہ وہ خلافت کو خاندانی حق نہیں سمجھتے تھے ان کے
نزدیک کسی بادشاہ کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنا جانشین نامزد کرے۔ اس لیے آپ نے
خلافت سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ اور لوگوں سے کہا "میں نے کبھی خلافت کی تمنا نہیں کی
ہے۔ عام مسلمانوں کی رائے لیے بغیر مجھے خلافت کی ذمہ داریوں میں مبتلا کیا گیا
ہے۔ میں تمہیں اپنی خلافت سے آزاد کر تا ہوں جسے چاہو اپنا امیر بنا لو"۔ یہ سن کر سب لوگوں نے کہا ہم نے آپ کو اپنا امیر
چن لیا ہے۔ لوگو ں کا جوش دیکھ کر آپ نے یہ منصب قبول کر لیا۔
آپ نے سلیمان کی تہجیزو تکفین سے فارغ ہونے کے بعد تین
احکام جاری کیے۔
1.
قسطنطنیہ سے فوج کی
واپسی کا حکم
2.
مصر کے صاحب الخراج
کی معزولی
3. والئی افریقہ کی سبکدوشی۔ یہ دونوں حاکم ظالم
اور خود سر تھے آپ کو گوارا نہ تھا کہ ظالم کا ظلم ایک پل بھی جاری رہے۔
غصب شدہ جاگیروں کی ضبطی
بنی
امیہ کے دور حکومت میں خلافت ملوکیت میں تبدیل ہو گئی تھی۔ بلکہ ایک مخصوص خاندان
کی وراثت بن چکی تھی۔ تمام برائیاں اور بدعنوانیاں اس حکومت میں شامل ہو گی تھیں۔
شاہی خاندان کے لوگ عام لوگوں کی املاک پر قبضہ کر کے بیٹھ گے تھے۔ آپ نے اس کے
خلاف ایکشن لیا جس پر بہت سے لوگ شاہی خاندان کے آپ کے خلاف ہو گے تھے مگر آپ نے
اسکی پرواہ کیے بغیر اس مسلے کو قابو کیا۔ آپ نے لوگوں سے کہا کہ میرے خاندان کے
لوگوں نے جس کسی کی بھی زمین ، جائداد پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ
آکر مجھ سے لے لے۔ یہاں تک کہ آپ نے اپنی بیوی کے زیورات بھی بیت المال میں جمع
کروا دیے۔
فدک باغ کی واپسی
فدک خیبر کا ایک گاوں تھا۔ فتح خیبر کے بعد رسول اللہ
ﷺ نے اس گاوں کو سرکاری علاقہ قرارد ے دیا تھا اور اسکی آمدنی آپﷺ اپنی اور بنو
ہاشم کی ضروریات پر صرف کرتے تھے۔ ایک دفعہ جب حضرت ابو بکر صدیقؓ سے حضرت فاطمتہ
الزہراؓ نے فدک کو باپ کے ورثے کے طور پر طلب کیا تو انہوں نے اسے ورثہ تسلیم کرنے
سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ انبیاء کے مال میں وراثت جاری نہیں ہوتی۔ لیکن فدک
کی آمدنی اس طرح خرچ ہوتی رہے جس طرح رسول اللہ ﷺ کے دور میں ہوتی رہی ہے۔
تمام خلفاء راشدین کے دور میں اسی طرح مصرف ہوتی رہی
جس طرح آنحضرت ﷺ کے
دور میں ہوتی تھی لیکن مروان بن حکم نے اپنے دور میں
اسے خلیفہ وقت کی ذاتی جاگیر بنا دیا تھا۔ عمر بن عبدالعزیز نے اس باغ کی آمدنی کو
حضور ﷺ کے دور والی صورت کو بحال کر دیا۔
بیت المال کا صیح مصرف
بنو
امیہ کے دور میں بیت المال کو خلیفہ اپنی ملکیت اور ذاتی خزانہ سمجھتے تھے اور
ناجائزذرائع سے خزانہ کو پر کرتے تھے اور اپنی مرضی سے جہاں چاہتے تھے خر چ کرتے
تھے۔ خلیفہ کے ذاتی اخراجات کا بار بھی بیت المال پر ہوتا تھا۔ عمر بن عبدالعزیز
نے اسکی پوری پور اصلاح کی۔ آپ نے حکم دیا کہ حکومت کی آمدن صرف ان ٹیکسوں کے
زریعے ہو جو شرعاََ جائز ہے۔ آپ نے شاہی خاندان کے وضیفے بھی بند کر دیے جسکی وجہ
سے وہ لوگ بہت سخت برہم ہوئے ۔ آپ نے اپنے ذاتی اخراجات کم کے صرف 02 درہم روزانہ
پہ لے آئے تھے۔آپ نے اپنی سواری کے لیے صر ف ایک خچر ہی چھوڑا تھا۔
سب علی کی ممانعت
بنو
امیہ کے کچھ لوگوں میں حضرت علی ؓ سے ویر تھا اور وہ لوگ حضرت علی ؓ کو برا بھلا
کہتے تھے اور ایک رسم ان کے اند رائج تھی وہ اس رسم کو مناتے تھے ۔ بعض دفعہ کچھ
لوگ خطبہ جمعہ میں اس رسم کو مناتے تھے۔ عمر بن عبدالعزیز نے اس بری رسم کو ختم کیا۔
عمال کا محاسبہ
حضرت
عمر بن عبدالعزیز نے پرانے تمام گورنروں کو بطرف کر دیا جو کرپٹ تھے اور عوام کو
تنگ کرتے تھے آپ نے انکی جگہ اچھے اور عوام دوست گورنر رکھے۔ خراسان کے گورنر جراح
بن عبداللہ کا یہ قول تھا کہ خراسان کے لوگوں کو صرف اور صرف کوڑے کی زبان سمجھ
آتی ہے اور کوئی زبان نہیں اس پر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے کہا کہ جوبات قران
وحدیث میں ہے اور پیار کی ہے اگر وہ استعمال ہو تو لوگ اسکو جلدی سمجھ بھی جائیں
گے اور اپنا بھی لیں گے۔ ان لوگوں سے پیار سے بات کرو۔
ذمیوں کے ساتھ سلوک
جو
غیر مسلم آباد تھے ان کے ساتھ آپ کا رویہ بہت ہی اچھا تھا۔ جیسا دور حضرت عمر فاروقؓ
کا تھا اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی
ان کے دور کے بعد حضرت عمر بن عبدالعزیز کا دور آتا ہے۔ آپ نے بھی ذمیوں کی زمینیں
انکو واپس کر دیں۔ اور ذمی کے خون کی قیمت ایک مسلمان کے خون کی قیمت کے برابر کر
دی تھی۔ حجاج نے ذمیوں کے جزیہ کی رقم بڑاھا دی تھی مگر آپ نے اسکو منع فر مادیا۔
عمر بن عبدالعزیز کی قناعت پسندی:
حضرت
عمر بن عبدالعزیز کی بیوی نے عید الفطرسے ایک دن پہلے کہا کہ عید آ رہی ہے اور بچے
نئے کپڑے مانگ رہے ہیں اور ان کے گھرمیں کوئی نیا کپڑا بھی مو جود نہیں تھا ۔ یہ
سن کر انکو پریشانی لاحق ہوگئ اور بیت المال کے خزانچی کو کہا کہ مجھے اگلے مہینے
کی تنخواہ ایڈوانس دے دو تاکہ میں اپنے بچوں کے نئے کپڑے بنا سکوں تو اس نے جواب
دیا آپ مجھے اگلے مہینے تک زندہ رہنے کی گارنٹی دے دیں میں آپ کو تنخواہ دے دوں
گا۔ انھوں نے جواب سن کر اپنی بیوی سے
فرمایا کہ نئے کپڑے نہیں لا سکتا بچوں کو پرانے کپڑے دھلا کر پہنا دو۔
اشاعت اسلام
آپ
نے شاہان مادر المنہر اور سند ھ کے راجاوں کو اسلام کی دعوت دی اور ان میں سے اکثر
نے اسلام کو قبول کر لیا آپ نے اشاعت اسلام کی طرف خصوصی توجہ دی تھی۔ آپ نے اپنے
ایک ساتھی سلیط بن عبداللہ کو تبت دین اسلام کے لیے بھیجا اور اس کے علاہ آپ نے
کئی وفود چین بھی بھیجے۔ آپ کی دانشمندانہ حکمت عملی سے ایک کام اور کیا کہ جن
زمیوں نے اسلام قبول کر لیا آپ نے ان کا جزیہ معاف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اسکی
وجہ سے صرف خراسان کے علاقے میں 4 ہزار زمیوں نے اسلام قبول کر لیا۔
نو مسلموں سے سلوک
جب
کو ئی غیر مسلم مسلمان ہو تا تھا تو اس سے بھی جزیہ لیا جاتا تھا تا کہ خزانے کی
کمی کو پورا کیا جا سکے آپ نے آ کر اس کو ختم کیا اور کہا کہ جزیہ نو مسلموں سے
لینا بند کردو اور وہی رعا یت دی جائے جو
عربوں کو دی جاتی ہے۔ ایک دفعہ حبان بن شرح نے کہا کہ اس سے لوگ بہت مسلمان ہو رہے
ہیں اور خزانے میں کمی واقع ہو رہی ہے اور مجھے خزانے کے لیے قرض لینا پڑتا ہے ۔
لیکن آپ نے اسکو منع فر ما دیا۔
خوارج سے سلوک
آپ
نے تمام خوارج سے بہترین سلو ک کیا اور ان کے ساتھ ہر طرح کی لڑائی وغیرہ کو ختم
کر دیا اور اپنے گورنر عبدالحمید جو کہ کوفہ میں تھے ان کو کہا کہ وہ کسی بھی قسم
کی تلوار نہ اٹھائیں ۔ آپ نے ایک دفعہ ان کے سردار بسطام کو لکھا
کہ تم میرے ساتھ مناظرہ کر لو اگر ہم حق پر ہوئے تو تم ہمارے ساتھ آ جاو۔
ان کی یہ بات سن کر اس نے اپنے دوشخصوں کو بھیجا ان میں سے ایک نے اس کو قبول کر
لیا اور دوسرا واپس چلا گیا۔ مگر آپ نے ان کے خلاف تلوار نہ اُٹھائی۔
شریعت کے قوانین کی پابندی
آپ
کی یہ خواہش تھی کہ لوگ شریعت محمدی ﷺ پر پوری طرح عمل کریں اس لیے آپ نے اپنے
تمام وزرا کو لکھا کہ وہ اوقات نماز کی مکمل پابندی کریں۔ نماز کے اوقات کے درمیان کسی قسم کا کاروبار نہ
کریں۔ آپ کہتے تھے جو شخص نماز کی پابندی نہیں کرتا وہ اور اعمال کی پابندی بھی
نہیں کرتا۔ اسکے علاہ آپ نے رقص و موسیقی پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ وہ سمجھتے
تھے کہ یہ دونوں چیزیں اسلام میں حرام ہیں۔ انھوں نے عورتوں کے حمام جا کر نہانے
کی بھی مزمت فرمائی تھی۔
علم کی فروغ میں اہم خدمات
آپ
نے علم دین کے لیے بہت سے اقدامات کیےخاص طور پر آپ نے قران، حدیث اور فقہ کی
تعلیم کے لیے بہت اہم اقدامات کیے۔ آپ نے ان لوگوں کا وظیفہ مقر ر کر دیا جو فقہ
کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ آپ نے مدینہ کے گورنر کو لکھا کہ وہ تمام محدثین کے
مجموے جمع کئے جائیں اور ان کو مملکت اسلامیہ میں ہر طرف پھیلا دو۔ آپ نے طب کے
شعبہ میں بھی اہم خدمات سر انجام دیں۔
فلاح بہبود کے کام
آپ
نے لوگوں کی فلاح وبہبودکے لیے بہت کام کیا آپ نے مسجد نبوی کی دوبارہ تعمیرکی۔
سرائیں بنوائیں چشموں سے نہریں نکلوائیں۔ یتیموں کے لیے لنگر جارے کرائے۔ نادار
اور غریبوں کے لیے وظیفے مقرر کیے۔
فتوحات
آپ کے
دور حکومت میں صرف آزربیجان کے باشندوں نے بغاوت کی اور تمام مسلمانوں کو قتل کر
دیا۔ انکی سرکوبی کے لیے آپ نے حاتم باہلی کو بھیجا اس نے ان کو تہس نہس کر دیا
اور دوبارہ اس پرقبضہ کر لیا۔ اس کے علاہ ان کے دور میں کوئی شورش بر پا نہ ہوئی۔
مسلمانوں کا فرانس میں داخلہ
آپ
کے دور میں آپ کی سلطنت شمالی افریقہ تک پھیل گئ تھی۔ ان دنوں میں فرانس میں لڑائی
کا دور دورا تھا اس کی مختلف ریاستوں میں شورش بڑھی ہوئی تھی۔ اسی دوران شمالی
افریقہ کے حاکم نے سپین کے گورنر کو حکم دیا کہ وہ فرانس پر حملہ کرے چنانچہ اس نے حملہ کر دیا
اور فرانس پر قبضہ کر لیا اس طرح بہت سا علاقہ مسلمانوں کے قبضے میں آگیا۔
وفات
بنی امیہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز کے ان اقدامات سے بہت برہم تھے۔ اس لیےایک دن انھوں نے ہشام
بن عبدالملک کو آپ کے پاس بھیجا اس نے آپ کو کہا کہ آپ سابقہ خلفا کے فیصلوں کو نہ
بدلیں انہیں بحال رہنے دیں۔ آپ نے
اس کو جواب دیا کہ اگر تمھارے پاس ایک ہی معماملے کے
دو فرمان ہوں ایک امیر معاویہ ؓ کا اور دوسرا عبدالملک کا تو تم کس پر عمل کرو گے۔
ہشام نے جواب دیا کہ قدیم کا اس پر آپ نے جواب دیا کہ میں قران و سنت کے فرمان کو
اپناو ں گا۔ بنی امیہ نے آپ کے ایک غلام کو ایک ہزار اشرفی دے کر آپ کو زہر
دلادیا۔ آپ 20 روز بیمار رہنے کے بعد 40 سال کی عمر میں سن 101 ہجری میں اپنے خالق
حقیقی سے جا ملے۔ آپ کا دور حکومت
2-1/2 سال پر محیط تھا۔
Tomb of Umar bin Abdul Aziz
.