Thursday, July 17, 2014

Hazarat Bilal ka qbool islam aur takaleef

حضرت بلال حبشیؓ کا اسلام اور مصائب
حضرت بلال حبشیؓ مشہور صحابی ہیں جو مسجد نبوی کے ہمیشہ  موِزن۔ شروع میں ایک کافر کے غلام تھے اسلام لے آئے جسکی وجہ سے طرح طرح کی تکلیفیں دئے جاتے تھے۔ امیتہ بن خلف جو مسلمانوں کا سخت دشمن تھا۔ ان کو گرمی میں دوپہرکے وقت تپتی ہوئی ریت پر سیدھا لٹا کر ان کے سینہ پر پتھر رکھ دیتا تھا تاکہ وہ حرکت نہ کر سکیں اور کہتا تھا کہ یا اس حال میں مر جائیں اور زندگی چائیں تو اسلام سے ہٹ جائیں۔ مگر وہ اس حالت میں بھی اَحد اَحد کہتے تھے۔  رات کو زنجیروں میں باندھ کر کوڑے لگائے جاتےاور دن میں ان کو تپتی ریت اور سخت دھوپ میں لٹایا جاتا اور ان زخموں کو تازہ کیا جاتا۔ مارنے والے مار مار کر تھک جاتے تھے۔ کبھی ابو جہل کی باری آتی تو کبھی امیتہ بن خلف کی اور کبھی کسی اور کی غرض ہر کو ئی کوئی کثر باقی نہ چھوڑتا تھا۔ چنانچہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے ان کو خرید کر آزاد فرمایا۔ عرب کے بت پرست اپنے بتوں کو خدا کہتے تھے اور ان سے اپنی حاجتیں منواتے تھے ان کو زرا بھی گوارا نہ تھا کہ حضرت بلال ؓ صر ف اکی اللہ کی عبادت کریں۔ آپ اتنی تکلیفیں اٹھا کر بھی صرف ایک اللہ ہی کہتے تھے کیونکہ ان کو اللہ سے لگاو تھا ان کو اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے سچی محبت تھی عشق تھا ۔ سب کچھ کرنے کے باوجود وہ لوگ اللہ کے اس عاشق سے اللہ کا نام نہ چھڑا سکے۔ اللہ سے محبت کی وجہ سے ان کو بہت ستایا جاتا تھا۔ کبھی مکہ کے لڑکوں کے حوالہ کیا جاتے وہ  ان کو گلیوں گھسیٹتے کبھی کون سا ظلم کیا جاتا اور کبھی کونسا۔ مگر آپ ہر بار صرف یہی کہتے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے۔
مرتبہ بلالؓ
 اس محبت کا یہ صلہ ملا کہ نبی پا ک کے دربار میں موزن بنے اور سفر وحضر میں ہمیشہ اذان کی خدمت ان کے سپرد ہوئی۔ جب حضورﷺ معراج پہ تشریف لے گے تو جنت میں کسی کے پیروں کی آواز آری تھی آپ نے پوچھا یہ کیسی آواز ہے۔ تو بتلایا گیا کہ حضرت بلال ؓ مدینہ میں مسجد نبوی میں اذان فجر دینے کے لیے تشریف لے جارہے ہیں۔ ایک دفعہ کسی نے حضرت بلال ؓ  کی  اذان پر اعتراض کیا تو مالک کائنات نے صبح کا آغاز ہی نہ کیا۔ حضور ﷺ کے وصال کے بعد مدینہ میں رہنا مشکل ہو گیا تھا اس لیے آپ جہاد کی نیت سے یہاں سے چلے گے اور عرصہ تک نہ لوٹے ایک دفعہ حضور ﷺ خواب میں تشریف لائے اور فرمایا کہ بلالؓ یہ کیا ظلم ہے ہمارے پاس کبھی نہیں آتےتو آنکھ کھل جانے پر مدینہ طیبہ حاضر ہوئے۔ حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ نے اذان کی فرمائش کی ۔ لاڈلوں کی درخواست کو ٹال نہ سکے اور اذان دینی شروع کی تو مدینہ میں حضورﷺ کے زمانے کی اذان کانوں میں پڑتے ہی کہرام مچ گیا۔ عورتیں روتی ہوئی گھروں سے نکل پڑی ۔
وفات

 آپ نے چند روز مدینہ میں قیام کیا ۔ آپ 20 ہجری میں دمشق میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔  

Thursday, July 10, 2014

Story of Sulah Hadabia aur Abou Jandal & Abou Baseer

صلح حدیبیہ اور ابو جندالؓ اور ابو بصیرؓ کا قصہ

        ؁6 ھ میں حضور‍‍ﷺ عمرہ کے ارادہ سے تشریف لے جارہے تھے۔ کفار مکہ کو اس کی خبر ہوئی اور وہ اس خبر کو اپنی ذلت سمجھے اس لیے مزاحمت کی اور حدیبیہ میں آپ کو رکنا پرا۔ جاں نثار صحابہ ؓ ساتھ تھے جو حضورﷺ پر جان قربان کرنا فخر سمجھتے تھے۔ لڑنے کو تیار ہو گے۔ مگر حضور‍ﷺ نے مکہ والوں کی خاطر سے لڑنے  کا ارادہ نہیں فرمایا اور صلح کی کوشش کی اور باوجود صحابہؓ کی لڑائی پر مستعدی اور بہادری کے حضورﷺ نے کفار کی اس قدررعایت فرمائی کہ ان کی ہر شرط کو قبول فرمالیا۔ صحابہؓ کو اس طرح دب کر صلح کرنا بہت ہی ناگوار تھا۔ مگر حضور ﷺ کے ارشاد کے سامنے کیا ہوسکتا تھا کہ جاں نثار تھے اور فرماں بردار ۔ اس لیے حضرت عمرؓ جیسے بہادروں کو بھی دبناپڑا۔ صلح میں جو شرطیں طے ہوئیں ان شرطوں میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ کافروں میں سے جو شخص اسلام لائے اور ہجرت کرے مسلمان اسکو مکہ واپس کر یں اور مسلمانوں میں سے خدانخواستہ اگر کوئی شخص مرتد ہو کر چلا آئے تو واپس نہ کیا جائے یہ صلحنامہ ابھی تک پورا لکھا بھی نہیں گیا تھا کہ حضرت ابو جندلؓ ایک صحابی تھے جو اسلام لانے کی وجہ سے طرح طرح کی تکلیفیں برداشت کر رہے تھے اور زنجیروں میں بندھے ہوئے تھے اسی حالت میں گرتے پڑتے مسلمانوں کے لشکر میں اس امید پر پہنچے کہ ان لوگوں کی حمایت میں جا کر اس مصیبت سے چھٹکارا پاوں گا۔ ان کے باپ سہیل نے جو اس صلحنامے میں کفار کی طرف سے وکیل تھے اور اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ فتح مکہ میں مسلمان ہوئے انھوں نے اپنے صاحبزادے کے طمانچے مارے اور واپس لے جانے پر اصرار کیا۔ پھر حضورﷺ نے فرمایا کہ ایک آدمی مجھے مانگا ہی دے دو مگر وہ لوگ ضد پر تھے نہ مانے۔ ابو جندلؓ نے مسلمانوں کو پکار کر فریاد بھی کی کہ میں مسلمان ہو کر آیا اور کتنی مصیبتیں اُٹھا چکا اب واپس کیا جارہا ہوں اس وقت مسلمانوں کے دلوں پر جو گزررہی ہو گی اللہ ہی کو معلوم ہے مگر حضور‍‍ﷺ کے ارشاد سے واپس ہوئے حضورﷺ نے تسلی فرمائی اور صبر کرنے کا حکم دیا۔ اور فرمایا کہ عنقریب حق تعالیٰ شانہ تمھارے لیے راستہ نکالیں گے صلحنامے کے مکمل ہو جانے کے بعد ایک دوسرے صحابی ابو بصیرؓ بھی مسلمان ہو مدینہ منورہ پہنچے کفار نے ان کو واپس بلانے کے لیے دو آدمی بھیجے۔ حضور ﷺ نے حسب وعدہ واپس فرمادیا۔ ابو بصیر ؓ نے عرض بھی کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ میں مسلمان ہو کر آیا ہوں۔ آپ مجھے کفار کے پنجہ میں پھر بیجتے ہیں۔  آپ ﷺ نے ان کو بھی صبر کرنے کو ارشاد فرمایا کہ انشااللہ عنقریب تمہارے واسطے راستہ کھلے گا۔ یہ صحابی ان دونوں کافروں کے ساتھ واپس ہوئے۔ راستہ میں ان میں سےایک سے کہنے لگا کہ یار تیری تلوار تو بہت نفیس معلوم ہوتی ہے۔ شیخی باز آدمی ذرا سی بات پہ پھول جاتا ہے۔ وہ نیام سے نکال کر کہنے لگا کہ ہاںمیں نے بہت سے لوگوں پر اس کا تجربہ کیا ہے۔ یہ کہہ کر تلوار ان کے حوالہ کر دی۔ انھوں نے اسی پر اس کا تجربہ کیا دوسرا ساتھی یہ دیکھ کر کہ ایک کو تو نمٹا دیا اب میرا نمبر ہے ۔ بھاگا ہوا مدینہ آیا اور حضوراکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کی کہ میرا ساتھی مر چکا ہے اب میرا نمبر ہے اسکے بعد ابو بصیرؓ پہنچے اور عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ اپنا وعدہ پورا کر چکے کہ مجھے واپس کر دیا اور مجھ سے کوئی عہد ان لوگوں کا نہیں ہے جس کی ذمہ داری ہو وہ مجھے میرے دین سے ہٹاتے ہیں اس لیے میں نے یہ کیا حضور ﷺنے فرمایاکہ لڑائی بھڑکانے والا ہے۔ کاش کوئی اس کا معین مدد گار ہوتا۔ وہ اس کلام سے سمجھ گے کہ اب بھی اگر کوئی میری طلب میں آئے گا تو واپس کر دیا جاوں گا۔ اس لیے وہاں سے چل کر سمندر کے کنارے ایک جگہ آ پڑے۔ مکہ والوں کو اس قصہ کا حال معلوم ہو ا تو ابو جندل ؓ بھی جن کا قصہ پہلے گزر چکا ہے چھپ کر وہیں پہنچ گے۔ اسی طرح جو شخص مسلمان ہوتا وہ ان کے ساتھ جا ملتا۔ چند روز میں یہ ایک مختصر سی جماعت ہوگئ۔ جنگل میں جہاں نہ کھانے کا کوئی انتظام نہ وہاں باغات اور نہ آبادیاں اس لیے ان لوگوں پر جو گزری ہوگی وہ تو اللہ ہی کو معلوم ہے۔ مگرجن ظالموں کےظلم سے پریشان ہو کر یہ لوگ بھاگتے تھے ان کا ناطقہ بند کر دیا۔ جو قافلہ ادھر کو جاتا اس سے مقابلہ کرتے اور لڑتے۔ حتی کہ کفار مکہ نے پریشان ہو کر حضور ﷺ کی خدمت میں عاجزی اور منت کی  اللہ کا اور رشتہ داری کا واسطہ دے کر آدمی بیھجا کہ اس بے سری جماعت کو اپنے پاس  بلالیں کہ یہ معاہدہ میں داخل ہو جائیں اور ہمارے لیے آنے جانے کا راستہ کھلے۔ حضور ﷺ کا اجازت نامہ جب ان حضرات کے پاس پہنچا تو ابو بصیر ؓ مرض الموت میں گرفتار تھے۔ حضور ﷺ کا دالانامہ ہاتھ میں تھا کہ اسی حالت میں انتقال فرمایا۔ 

Thursday, July 3, 2014

Hazrat Anis Bin Nazar ki shahadat

حضرت انسؓ بن نضر کی شہادت
        حضرت انسؓ بن نضر ایک صحابی تھے جو بدر کی لڑائی میں شریک نہیں ہو سکے تھے ان کو اس چیز کا صدمہ تھا اس پر اپنے نفس کو ملامت کرتے تھے کہ اسلام کی پہلی عظیم الشان لڑائی اورتو اس میں شریک نہ ہو سکا۔ ان کی تمنا تھی کہ کوئی دوسری لڑائی ہو تو حوصلے پورے کروں اتفاق سے اُحد کی لڑائی پیش آگئی جس میں بڑی بہادری اور دلیری سے شریک ہوئے۔ اُحد کی لڑائی میں اول اول تو مسلمانوں کو فتح ہو ئی مگر آخر میں ایک غلطی کی وجہ سے مسلمانوں کو شکست ہوئی۔ وہ غلطی یہ تھی کہ  حضور اکرم ﷺ نے کچھ آدمیوں کو ایک خاص جگہ مقرر فرمایا تھا کہ تم لوگ جب تک میں نہ کہوں اس جگہ سے نہ ہٹنا کہ وہاں سے دشمن کے حملہ کرنے کا اندیشہ تھا۔ جب مسلمانوں کو شروع میں فتح ہوگئی تو کافروں کو بھاگتا ہوا دیکھ کر یہ لوگ بھی اپنی جگہ سے یہ سمجھ کر ہٹ گے کہ اب جنگ ختم ہوگئی۔اسلیے بھاگتے ہوئے کافروں کا پیچھا کیا جائے۔ اور غنیمت کا مال حاصل کیا جائے۔ اس جماعت کے سردار نے منع بھی کیا کہ حضور اکرم ﷺ کی ممانعت تھی تم یہاں سے نہ ہٹو۔ مگر ان لوگوں نے یہ سمجھ کر کہ حضور اکرم ﷺ کا ارشاد صرف لڑائی کے واسطے تھا۔ وہاں سے ہٹ کر میدان میں پہنچ گے۔ بھاگتے ہوئے کافروں نے اس جگہ کو خالی دیکھ کر اس طرف سے حملہ کر دیا۔ مسلمان بے فکر تھے اس اچانک بے خبری کے حملہ سے مغلوب ہو گئے اور دونوں طرف سے کافروں کے بیچ میں آگے جسکی وجہ سے ادھر اُدھر پریشان بھاگ رہے تھے۔ حضرت انسؓ نے دیکھا کہ سامنے سے ایک دوسرے صحابی حضرت سعدؓ بن معاز آرہے ہیں۔ ان سے کہا کہ اے سعد کہاں جا رہے ہو خدا کی قسم جنت کی خوشبو اُحد کے پہاڑ سے آرہی ہے۔ یہ کہہ کر تلوار ہاتھ میں تھی اور کافروں کے ہجوم میں گھس گے اور اتنے میں شہید ہوگے واپس نہیں ہوئے۔ شہادت کے بعد ان کے بدن کو دیکھا گیا تو چھلنی ہو گیا تھا۔ اسی 80 سے زیادہ زخم تیر اور تلوار کے بدن پر تھے ان کی بہن نے انگلیوں کے پوروں  سے ان کو پہچانا۔







Wednesday, July 2, 2014

Hazarat Muhammad (Salallah Alaye waaleh wasalam) ka safar taif

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طائف کے سفر کا قصہ

نبوت مل جانے کے بعد نو سال تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تبلیغ فرماتے رہے اور قوم  کی ہدایت اور اصلاح کی کوشش کرتے رہے ۔ لیکن تھوڑی سی جماعت کے سوا جو مسلمان ہو گئی تھی اور تھوڑے سے ایسے لوگوں کے علاوہ جو باوجود مسلمان نہ ہونے کے آپ کی مدد کرتے تھے۔ اکثر کفار مکہ آپ کو اور آپ کے صحابہ کو طرح طرح  کی تکلیفیں پہنچاتے تھے۔ مذاق اڑاتے تھے اور جو ہو سکتا تھا اس سے درگزر نہ کرتے تھے۔ حضور‍‍ﷺ کے چچا ابو طالب بھی ان ہی نیک دل لوگوں میں تھے جو باوجود مسلمان نہ ہونے کے حضور‍‍ﷺ کی ہر قسم کی مدد فرماتے تھے۔ دسویں سال میں جب ابو طالب کا بھی انتقال ہو گیا تو کافروں کو اور بھی ہر طرح کھلے مہار اسلام سے روکنے اور مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کا موقع ملا۔ حضوراقدس ‍‍ﷺاس خیال سے طائف تشریف لے گے کہ وہاں قبیلہ ثقیف کی بڑی جماعت ہے اگر وہ قبیلہ مسلمان ہو جائے تو مسلمانوں کو ان تکلیفوں سے نجات ملے اور دین کے پھیلنے کی بنیاد پڑ جائے۔ وہاں پہنچ کر قبیلہ کے تین سرداروں سے بڑے درجے کے سمجھے جاتے تھے گفتگو فرمائی اور اللہ کے دین کی طرف بلایا اور اللہ کے رسول کی یعنی اپنی مدد کی طرف متوجہ کیا۔ مگر ان لوگوں نے بجائے اس کے کہ دین کی بات کو قبول کرتے یا کم سے کم عرب کی مشہور مہمان نوازی کے لحاظ سے ایک نووارد مہمان کی خاطر مدارت کرتے صاف جواب دے دیا اور نہایت بے رخی اور بداخلاقی سے پیش آئے ۔ ان لوگوں نے یہ بھی گوارا نہ کیا کہ آپ یہاں قیام فرمالیں۔ جن لوگوں کو سردار سمجھ کر بات کی تھی کہ وہ شریف ہوں گے اور مہذب گفتگو کریں گے ان  میں سے ایک شخص بولا کہ اوہو آپ ہی کو اللہ نے نبی بنا کر بھیجاہے۔ دوسرا بولا کہ اللہ کو تمھارے سوا کوئی اور ملتا ہی نہیں تھا جس کو رسول بنا کر بیجھتے۔ تیسرے نے کہا کہ میں تجھ سے بات کرنا نہیں چاہتا اس لیے کہ اگرتو واقعی بنی ہے جیسا کہ دعویٰ ہے تو تیری بات سے انکار کر دینا مصیبت سے خالی نہیں۔ اور اگر جھوٹ ہے تو میں ایسے شخص سے بات کرنا نہیں چاہتا اس کے بعد ان لوگوں سے ناامید ہو کر حضور‍‍ اکرمﷺ نے اور لوگوں سے بات کرنے کا ارادہ فرما یا کہ آپ تو ہمت اور استقلال کے پہاڑ تھے۔ مگر کسی نے بھی قبول نہ کیا بجائے قبول کرنے کےحضور‍‍ﷺ سے کہا کہ ہمارے شہر سے فوراََ نکل جاو۔ اور جو تمھاری چاہت کی جگہ ہو وہاں چلے جاو۔ حضور‍‍ﷺ جب ان سے بلکل مایوس ہو کر واپس ہونے لگے تو ان لوگوں نے شہر کے لڑکوں کو پیچھے لگا دیا کہ آپ ﷺ کا مذاق اڑائیں،تالیاں پیٹیں، پتھر ماریں۔ حتیٰ کہ آپ ‍‍ﷺ کے جوتے مبارک خون کے جاری ہونے سے رنگین ہو گے۔ حضور‍‍ﷺ اسی حالت میں واپس ہوئے جب راستہ میں ایک جگہ ان شریروں سے اطمینان ہو تو حضور‍‍ﷺ نے یہ دعا مانگی۔

"اے اللہ تجھی سے شکایت کرتا ہوںمیں اپنی کمزوری اور بیکسی کی اور لوگوں میں ذلت و رسوائی کی اے ارحم الراحمین تو ہی ضعفا کا رب ہے اور تو ہی میرا پروردگار ہے۔ تو مجھے کس کے حوالہ کرتا ہے۔ کسی اجنبی بیگانہ کے جو مجھے دیکھ کر ترش رد ہوتا ہے اور منھ چڑھاتا ہے یا کسی دشمن کے جس کو تو نے مجھ پر قابو دے دیا۔ اے اللہ اگر تو مجھ سے ناراض نہیں ہے تو مجھے کسی کی بھی پرواہ نہیں ہے۔ تیری حفاظت مجھے کافی ہے۔ میں تیرے چہرہ کے اس نور کے طفیل جس ے تمام اندھیریاں روشن ہوگئیں اور جس سے دنیا اور آخرت کے سارے کام درست ہو جاتے ہیں۔ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ مجھ پر تیرا غصہ ہو یا تو مجھ سے ناراض ہو تیری ناراضگی کا اس وقت تک دور کرنا ضروری ہے۔ جب تک تو راضی نہ ہو تیرے سوا کوئی طاقت ہے نہ قوت"۔
        مالک الملک کی شان قہاری کو اس پر جوش آنا ہی تھا کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے آکر سلام کیا اور عرض کیا کہ اللہ نے آپ کی قوم کی گفتگو جو آپ سے ہوئی سنی اور ان کے جوابات سنے اور ایک فرشتہ کو جس کے متعلق پہاڑوں کی خدمت ہے۔ آپ کے پاس بھیجا ہے کہ آپ جو چائیں اس کو حکم دیں اسکے بعد اس فرشتہ نے سلام کیا اور عرض کیا کہ جو ارشاد ہو میں اس کی تعمیل کروں۔ اگر ارشاد ہو تو دونوں جانب کے پہاڑوں کو ملا دوں جس سے یہ سب درمیان میں کچل جائیں اور جو سزا آپ تجویز فرمائیں۔ حضور‍‍ﷺ کی رحیم و کریم ذات نے جواب دیا کہ میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ اگر یہ مسلمان نہیں ہوئے تو ان کی اولاد میں سے ایسے لوگ پیدا ہوں جو اللہ کی پرشتش کریں اور اس کی عبادت کریں۔

یہ ہیں اخلاق اس کریم ذات کے جس کے ہم لوگ نام لیوا ہیں کہ ہم ذرا سی تکلیف سے کسی کی معمولی سی گالی دیدینے سے ایسے بھڑک جاتے ہیں کہ پھر عمر بھر اس کا بدلہ نہیں اترتا۔ ظلم پر ظلم اس پر کرتے رہتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں اپنے محمدی ہونے کا، نبی کے پیرو بننےکا۔ نبی کریم ﷺ اتنی سخت تکلیف اور مشقت اٹھانے کے باوجود نہ بد دعافرماتے ہیں نہ کو بدلہ لیے ہیں۔ 

Wednesday, March 12, 2014

Umar Bin Abdul Aziz





عمر بن عبد العزیز 717  سے 719
تعارف

عمر بن عبد العزیزمروان کے پوتے اور سلیمان بن عبدالمک کے چچازاد بھائی تھے۔ آپ کی والدہ حضرت عمرفاروقؓ کی پوتی تھیں آپ 61 ہجری میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد عبدالعزیز بن مروان مصر کے گورنر تھے جو 21 سال اس عہدے پہ فائز رہے۔ اس لیے آپ کی پرورش بڑی ناز و عیش میں ہوئی۔ آپ نے بچپن میں ہی قران شریف حفظ کر لیا تھا۔ آپ کی عمر کا ابتدائی حصہ مدینہ میں گزرا اس لیے آپ نے مدینہ منورہ کے اہل علم حضرات سے خوب استفادہ حاصل کیا۔ آپ کو حضرت اُنس بن مالک، سائب بن یزید، یوسف بن عبداللہ بن سلام اور عبید اللہ بن عبداللہ بن عمرؓ جیسے بزرگوں کے حلقہ درس میں بھی شرکت کرنے کا موقع ملا۔  جب آپ کے والد کا انتقال ہو گیا تو آپ کے چچا عبدالملک نے آپ کو دمشق میں اپنے پاس بلا لیا اور آپ کا اپنی بیٹی فاطمہ سے نکاح کر دیا۔  چونکہ آپ شاہی خاندان کے رکن تھے اس لیے عمر بھر مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے آپ 87 ہجری سے 93 ہجری تک مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور طائف کی ولایت پر مامور رہے۔ سلیمان کے دور میں آپ اس کے مشیر خاص رہے۔    



بیعت خلافت
                   سلیمان بن عبدالملک نے انتقال کرنے سے قبل  رجاء بن حیوۃ سے مشورہ  کر کے عمر بن عبدالعزیز کو اپنا جانشین نامزد کر دیا۔  سلیمان کو اس بات کا خطرہ تھا کہ آل ِ عبدالملک عمر بن عبدالعزیز کو بخوشی تسلیم نہ کریں گے۔ اس لیے ولیہدی کے وصیت نامے
 کو سر بمہر کرنے کے بعد قبل  رجاء بن حیوۃ سے کہا کہ بنی امیہ کو جمع کرنے کے بعد جس شخص کا نام خط میں درج ہو اس کے نام کی بیعت لے لی جائے۔ چنانچہ بنی امیہ نے ولی عہد کے نام سے آگاہ ہوئے بغیر ہی بیعت کر لی۔ 99 ہجری میں سلیمان نے انتقال کیا تو  رجاء بن حیوۃ نے کعب بن جابر کے زریعے بنی امیہ کو وابق کی جامع مسجد میں جمع کرایا اور ان کو مخاطب کر کے کہ کہ تم لوگ بیعت کر ۔ لوگوں نے کہ ہم ایک مرتبہ بیعت کر چکے ہیں۔ دوبارہ کیا ضرورت ہے۔ اس پر رجاء بن حیوۃ نے کہا کہ یہ امیر المومنین کا حکم ہے۔  کہ دوبارہ بیعت لے لو۔ لوگوں نے دوبارہ بیعت لے لی تو اس کے بعد رجاء بن حیوۃ نے کہا کہ امیر المومنین کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس کے بعد سر بمہر وصیت نامے کو چاک کر دیا اور سلیمان کا فرمان پڑھ کر سنایا۔ جب عمر بن عبدالعزیز کا نام آیا تو ہشام بن عبدالملک نے کہا کہ واللہ ہم کھبی بیعت نہیں کریں گے۔ مگر رجاء بن حیوۃ نے جرت سے کا م لیتے ہوئے کہا کہ خبردار بیعت کر لو ورنہ گردن اُڑا دوں گا۔ اس پر سب لوگوں نے بیعت کر لی اور رجاء بن حیوۃ عمر بن عبدالعزیز کو بازو سے پکڑ کر سامنے لے آیا ۔ لوگوں کو بیعت کرتے ہوئے دیکھ کر ہشام نے بھی بیعت کر لی۔ عمر بن عبدالعزیز بے معنی سمجھتے تھے۔ کیونکہ وہ  خلافت کو خاندانی حق نہیں سمجھتے تھے ان کے نزدیک کسی بادشاہ کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنا جانشین نامزد کرے۔ اس لیے آپ نے خلافت سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ اور لوگوں سے کہا     "میں نے کبھی خلافت کی تمنا نہیں کی ہے۔ عام مسلمانوں کی رائے لیے بغیر مجھے خلافت کی ذمہ داریوں میں مبتلا کیا گیا ہے۔ میں تمہیں اپنی خلافت سے آزاد کر تا ہوں جسے چاہو اپنا امیر بنا لو"۔  یہ سن کر سب لوگوں نے کہا ہم نے آپ کو اپنا امیر چن لیا ہے۔ لوگو ں کا جوش دیکھ کر آپ نے یہ منصب قبول کر لیا۔
آپ نے سلیمان کی تہجیزو تکفین سے فارغ ہونے کے بعد تین احکام جاری کیے۔

1.   قسطنطنیہ سے فوج کی واپسی کا حکم
2.   مصر کے صاحب الخراج کی معزولی
3.    والئی افریقہ کی سبکدوشی۔ یہ دونوں حاکم ظالم اور خود سر تھے آپ کو گوارا نہ تھا کہ ظالم کا ظلم ایک پل بھی جاری رہے۔
غصب شدہ جاگیروں کی ضبطی
                             بنی امیہ کے دور حکومت میں خلافت ملوکیت میں تبدیل ہو گئی تھی۔ بلکہ ایک مخصوص خاندان کی وراثت بن چکی تھی۔ تمام برائیاں اور بدعنوانیاں اس حکومت میں شامل ہو گی تھیں۔ شاہی خاندان کے لوگ عام لوگوں کی املاک پر قبضہ کر کے بیٹھ گے تھے۔ آپ نے اس کے خلاف ایکشن لیا جس پر بہت سے لوگ شاہی خاندان کے آپ کے خلاف ہو گے تھے مگر آپ نے اسکی پرواہ کیے بغیر اس مسلے کو قابو کیا۔ آپ نے لوگوں سے کہا کہ میرے خاندان کے لوگوں نے جس کسی کی بھی زمین ، جائداد پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ
آکر مجھ سے لے لے۔ یہاں تک کہ آپ نے اپنی بیوی کے زیورات بھی بیت المال میں جمع کروا دیے۔
فدک باغ کی واپسی
فدک خیبر کا ایک گاوں تھا۔ فتح خیبر کے بعد رسول اللہ ﷺ نے اس گاوں کو سرکاری علاقہ قرارد ے دیا تھا اور اسکی آمدنی آپﷺ اپنی اور بنو ہاشم کی ضروریات پر صرف کرتے تھے۔ ایک دفعہ جب حضرت ابو بکر صدیقؓ سے حضرت فاطمتہ الزہراؓ نے فدک کو باپ کے ورثے کے طور پر طلب کیا تو انہوں نے اسے ورثہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ انبیاء کے مال میں وراثت جاری نہیں ہوتی۔ لیکن فدک کی آمدنی اس طرح خرچ ہوتی رہے جس طرح رسول اللہ ﷺ کے دور میں ہوتی رہی ہے۔
تمام خلفاء راشدین کے دور میں اسی طرح مصرف ہوتی رہی جس طرح آنحضرت ﷺ کے
دور میں ہوتی تھی لیکن مروان بن حکم نے اپنے دور میں اسے خلیفہ وقت کی ذاتی جاگیر بنا دیا تھا۔ عمر بن عبدالعزیز نے اس باغ کی آمدنی کو حضور ﷺ کے دور والی صورت کو بحال کر دیا۔




بیت المال کا صیح مصرف
                   بنو امیہ کے دور میں بیت المال کو خلیفہ اپنی ملکیت اور ذاتی خزانہ سمجھتے تھے اور ناجائزذرائع سے خزانہ کو پر کرتے تھے اور اپنی مرضی سے جہاں چاہتے تھے خر چ کرتے تھے۔ خلیفہ کے ذاتی اخراجات کا بار بھی بیت المال پر ہوتا تھا۔ عمر بن عبدالعزیز نے اسکی پوری پور اصلاح کی۔ آپ نے حکم دیا کہ حکومت کی آمدن صرف ان ٹیکسوں کے زریعے ہو جو شرعاََ جائز ہے۔ آپ نے شاہی خاندان کے وضیفے بھی بند کر دیے جسکی وجہ سے وہ لوگ بہت سخت برہم ہوئے ۔ آپ نے اپنے ذاتی اخراجات کم کے صرف 02 درہم روزانہ پہ لے آئے تھے۔آپ نے اپنی سواری کے لیے صر ف ایک خچر ہی چھوڑا تھا۔
سب علی کی ممانعت
                   بنو امیہ کے کچھ لوگوں میں حضرت علی ؓ سے ویر تھا اور وہ لوگ حضرت علی ؓ کو برا بھلا کہتے تھے اور ایک رسم ان کے اند رائج تھی وہ اس رسم کو مناتے تھے ۔ بعض دفعہ کچھ لوگ خطبہ جمعہ میں اس رسم کو مناتے تھے۔ عمر بن عبدالعزیز  نے اس بری رسم کو ختم کیا۔

عمال کا محاسبہ
                   حضرت عمر بن عبدالعزیز نے پرانے تمام گورنروں کو بطرف کر دیا جو کرپٹ تھے اور عوام کو تنگ کرتے تھے آپ نے انکی جگہ اچھے اور عوام دوست گورنر رکھے۔ خراسان کے گورنر جراح بن عبداللہ کا یہ قول تھا کہ خراسان کے لوگوں کو صرف اور صرف کوڑے کی زبان سمجھ آتی ہے اور کوئی زبان نہیں اس پر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے کہا کہ جوبات قران وحدیث میں ہے اور پیار کی ہے اگر وہ استعمال ہو تو لوگ اسکو جلدی سمجھ بھی جائیں گے اور اپنا بھی لیں گے۔ ان لوگوں سے پیار سے بات کرو۔

ذمیوں کے ساتھ سلوک
                             جو غیر مسلم آباد تھے ان کے ساتھ آپ کا رویہ بہت ہی اچھا تھا۔ جیسا دور حضرت عمر فاروقؓ کا تھا  اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ان کے دور کے بعد حضرت عمر بن عبدالعزیز کا دور آتا ہے۔ آپ نے بھی ذمیوں کی زمینیں انکو واپس کر دیں۔ اور ذمی کے خون کی قیمت ایک مسلمان کے خون کی قیمت کے برابر کر دی تھی۔ حجاج نے ذمیوں کے جزیہ کی رقم بڑاھا دی تھی مگر آپ نے اسکو منع فر مادیا۔
عمر بن عبدالعزیز کی قناعت پسندی:
                             حضرت عمر بن عبدالعزیز کی بیوی نے عید الفطرسے ایک دن پہلے کہا کہ عید آ رہی ہے اور بچے نئے کپڑے مانگ رہے ہیں اور ان کے گھرمیں کوئی نیا کپڑا بھی مو جود نہیں تھا ۔ یہ سن کر انکو پریشانی لاحق ہوگئ اور بیت المال کے خزانچی کو کہا کہ مجھے اگلے مہینے کی تنخواہ ایڈوانس دے دو تاکہ میں اپنے بچوں کے نئے کپڑے بنا سکوں تو اس نے جواب دیا آپ مجھے اگلے مہینے تک زندہ رہنے کی گارنٹی دے دیں میں آپ کو تنخواہ دے دوں گا۔  انھوں نے جواب سن کر اپنی بیوی سے فرمایا کہ نئے کپڑے نہیں لا سکتا بچوں کو پرانے کپڑے دھلا کر پہنا دو۔
اشاعت اسلام
                   آپ نے شاہان مادر المنہر اور سند ھ کے راجاوں کو اسلام کی دعوت دی اور ان میں سے اکثر نے اسلام کو قبول کر لیا آپ نے اشاعت اسلام کی طرف خصوصی توجہ دی تھی۔ آپ نے اپنے ایک ساتھی سلیط بن عبداللہ کو تبت دین اسلام کے لیے بھیجا اور اس کے علاہ آپ نے کئی وفود چین بھی بھیجے۔ آپ کی دانشمندانہ حکمت عملی سے ایک کام اور کیا کہ جن زمیوں نے اسلام قبول کر لیا آپ نے ان کا جزیہ معاف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اسکی وجہ سے صرف خراسان کے علاقے میں 4 ہزار زمیوں نے اسلام قبول کر لیا۔

نو مسلموں سے سلوک
                   جب کو ئی غیر مسلم مسلمان ہو تا تھا تو اس سے بھی جزیہ لیا جاتا تھا تا کہ خزانے کی کمی کو پورا کیا جا سکے آپ نے آ کر اس کو ختم کیا اور کہا کہ جزیہ نو مسلموں سے لینا بند کردو  اور وہی رعا یت دی جائے جو عربوں کو دی جاتی ہے۔ ایک دفعہ حبان بن شرح نے کہا کہ اس سے لوگ بہت مسلمان ہو رہے ہیں اور خزانے میں کمی واقع ہو رہی ہے اور مجھے خزانے کے لیے قرض لینا پڑتا ہے ۔ لیکن آپ نے اسکو منع فر ما دیا۔
خوارج سے سلوک
                   آپ نے تمام خوارج سے بہترین سلو ک کیا اور ان کے ساتھ ہر طرح کی لڑائی وغیرہ کو ختم کر دیا اور اپنے گورنر عبدالحمید جو کہ کوفہ میں تھے ان کو کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی تلوار نہ اٹھائیں ۔ آپ نے ایک دفعہ ان کے سردار  بسطام کو لکھا  کہ تم میرے ساتھ مناظرہ کر لو اگر ہم حق پر ہوئے تو تم ہمارے ساتھ آ جاو۔ ان کی یہ بات سن کر اس نے اپنے دوشخصوں کو بھیجا ان میں سے ایک نے اس کو قبول کر لیا اور دوسرا واپس چلا گیا۔ مگر آپ نے ان کے خلاف تلوار نہ اُٹھائی۔
شریعت کے قوانین کی پابندی
                             آپ کی یہ خواہش تھی کہ لوگ شریعت محمدی ﷺ پر پوری طرح عمل کریں اس لیے آپ نے اپنے تمام وزرا کو لکھا کہ وہ اوقات نماز کی مکمل پابندی کریں۔  نماز کے اوقات کے درمیان کسی قسم کا کاروبار نہ کریں۔ آپ کہتے تھے جو شخص نماز کی پابندی نہیں کرتا وہ اور اعمال کی پابندی بھی نہیں کرتا۔ اسکے علاہ آپ نے رقص و موسیقی پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ دونوں چیزیں اسلام میں حرام ہیں۔ انھوں نے عورتوں کے حمام جا کر نہانے کی بھی مزمت فرمائی تھی۔
علم کی فروغ میں اہم خدمات
                             آپ نے علم دین کے لیے بہت سے اقدامات کیےخاص طور پر آپ نے قران، حدیث اور فقہ کی تعلیم کے لیے بہت اہم اقدامات کیے۔ آپ نے ان لوگوں کا وظیفہ مقر ر کر دیا جو فقہ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ آپ نے مدینہ کے گورنر کو لکھا کہ وہ تمام محدثین کے مجموے جمع کئے جائیں اور ان کو مملکت اسلامیہ میں ہر طرف پھیلا دو۔ آپ نے طب کے شعبہ میں بھی اہم خدمات سر انجام دیں۔
فلاح بہبود کے کام
                   آپ نے لوگوں کی فلاح وبہبودکے لیے بہت کام کیا آپ نے مسجد نبوی کی دوبارہ تعمیرکی۔ سرائیں بنوائیں چشموں سے نہریں نکلوائیں۔ یتیموں کے لیے لنگر جارے کرائے۔ نادار اور غریبوں کے لیے وظیفے مقرر کیے۔
فتوحات
          آپ کے دور حکومت میں صرف آزربیجان کے باشندوں نے بغاوت کی اور تمام مسلمانوں کو قتل کر دیا۔ انکی سرکوبی کے لیے آپ نے حاتم باہلی کو بھیجا اس نے ان کو تہس نہس کر دیا اور دوبارہ اس پرقبضہ کر لیا۔ اس کے علاہ ان کے دور میں کوئی شورش بر پا نہ ہوئی۔
مسلمانوں کا فرانس میں داخلہ
                             آپ کے دور میں آپ کی سلطنت شمالی افریقہ تک پھیل گئ تھی۔ ان دنوں میں فرانس میں لڑائی کا دور دورا تھا اس کی مختلف ریاستوں میں شورش بڑھی ہوئی تھی۔ اسی دوران شمالی افریقہ کے حاکم نے سپین کے گورنر کو حکم دیا کہ وہ  فرانس پر حملہ کرے چنانچہ اس نے حملہ کر دیا اور فرانس پر قبضہ کر لیا اس طرح بہت سا علاقہ مسلمانوں کے قبضے میں آگیا۔
وفات
          بنی امیہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے ان اقدامات سے بہت برہم تھے۔ اس لیےایک دن انھوں نے ہشام بن عبدالملک کو آپ کے پاس بھیجا اس نے آپ کو کہا کہ آپ سابقہ خلفا کے فیصلوں کو نہ بدلیں انہیں بحال رہنے دیں۔ آپ نے
اس کو جواب دیا کہ اگر تمھارے پاس ایک ہی معماملے کے دو فرمان ہوں ایک امیر معاویہ ؓ کا اور دوسرا عبدالملک کا تو تم کس پر عمل کرو گے۔ ہشام نے جواب دیا کہ قدیم کا اس پر آپ نے جواب دیا کہ میں قران و سنت کے فرمان کو اپناو ں گا۔ بنی امیہ نے آپ کے ایک غلام کو ایک ہزار اشرفی دے کر آپ کو زہر دلادیا۔ آپ 20 روز بیمار رہنے کے بعد 40 سال کی عمر میں سن 101 ہجری میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ آپ کا دور حکومت
 2-1/2     سال پر محیط تھا۔


Tomb of Umar bin Abdul Aziz 









.